Pages

Thursday, November 1, 2018

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائیگا

دبئی (این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل  دبئی میں کھیلا جائیگا پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات نو بجے شروع ہونگے ۔ پاکستان کو کیویز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 4 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔ تینوں ٹی ٹونٹی میچز نائٹ ہونگے۔

اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے بعد تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے علاوہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائیگی۔یاد رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 2 رنز سے شکست دی تھی ٗاس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے کینگروز کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔

The post پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائیگا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...