Pages

Saturday, December 1, 2018

اسلام آباد میں ہوٹل سے غیر ملکی باشندے کی نعش برآمد،تعلق کس ملک سے اور نام کیا ہے؟سفارتخانے کو آگاہ کردیا گیا

اسلام آباد(سی پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل سے غیر ملکی باشندے کی نعش برآمد ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق غیر ملکی باشندے کی شناخت سورین ڈینیل کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق ہالینڈ سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر خودکشی لگتی ہے مگر صحیح حقائق پوسٹ مارٹم رپوٹ کے بعد ہی سامنے آئیں

گے۔میڈیاکو ملنے والی معلومات کے مطابق شہری نے اپنے ہاتھ سے گلے میں گولی ماری اور پستول بھی ہاتھ میں ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سورین ڈینیل کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور واقعہ سے ہالینڈ کے سفارتخانے کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے تاہم سفارتخانے سے فی الحال کوئی جواب حکام کو وصول نہیں ہوا۔

The post اسلام آباد میں ہوٹل سے غیر ملکی باشندے کی نعش برآمد،تعلق کس ملک سے اور نام کیا ہے؟سفارتخانے کو آگاہ کردیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...