Pages

Sunday, December 30, 2018

تحریک لبیک کے رہنما افضل قادری کودل کی تکلیف،ہنگامی طور پر فوجی ہسپتال منتقل ،ٹیسٹ کئے گئے تو کیا نتائج نکلے؟تفصیلات جاری

راولپنڈی(آئی این پی ) تحریک لبیک پاکستان کے رہنما افضل قادری کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کردیا گیا،افضل قادری کو اڑھائی گھنٹے تک ایمرجنسی میں طبی امداد فراہم کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق افضل قادری کو گجرات جیل سے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیوراولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔ انہیں ڈی ایس پی کھاریاں میاں ارشد ایلیٹ کمانڈوز کی سیکورٹی میں لائے

جہاں انہیں اڑھائی گھنٹے تک ایمرجنسی میں طبی امداد فراہم کی گئی۔افضل قادری کو مزید ٹیسٹوں کے لئے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ منتقل کرکے سی ٹی اسکین، چھاتی کے ایکسرے، الٹرا ساؤنڈ کئے گئے۔ ابتدائی چیک اپ اور ٹیسٹس کے بعد انہیں اے ایف آئی سی ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے جس کے بعد ان کی سیکورٹی کے لئے راولپنڈی پولیس کو تعینات کردیا گیا اور گجرات پولیس واپس روانہ ہوگئی۔

The post تحریک لبیک کے رہنما افضل قادری کودل کی تکلیف،ہنگامی طور پر فوجی ہسپتال منتقل ،ٹیسٹ کئے گئے تو کیا نتائج نکلے؟تفصیلات جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...