Pages

Sunday, December 30, 2018

پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت گرانے کا فیصلہ، ن لیگ کے پیپلز پارٹی، آزاد ارکان اور تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں سے رابطے تیز، دھماکہ خیز اقدام

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں ن لیگ نے قائد ایوان کی تبدیلی کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں، ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ نے نمبر گیم پوری کرنے کے لیے پیپلزپارٹی، آزاد اور حکمران اتحاد کے ناراض اراکین سے رابطے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ن لیگ کو پارٹی قیادت کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی، پارلیمانی پارٹی رہنماؤں کو قائد ایوان کی تبدیلی کے لیے ٹاسک دے دیا گیا ہے، ایوان میں تبدیلی کے لیے

آزاد اور حکمران اتحاد سے ناراض اراکین ن لیگ کا ٹارگٹ ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے کئی ناراض اراکین مسلسل رابطے میں ہیں، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پنجاب اسمبلی میں صرف 21 ارکان کا فرق ہے، پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اپنے حامیوں سمیت 191 نشستیں رکھتی ہے جبکہ ن لیگ 167 ، پیپلز پارٹی 7، آزاد 4 اور ایک نشست راہ حق پارٹی کی ہے، اگر چار آزاد اراکین اپوزیشن کی حمایت کرتے ہیں تو صرف 17 اراکین کا فرق رہ جاتا ہے۔

The post پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت گرانے کا فیصلہ، ن لیگ کے پیپلز پارٹی، آزاد ارکان اور تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں سے رابطے تیز، دھماکہ خیز اقدام appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...