Pages

Saturday, December 29, 2018

ایسی نماز کا ثواب بھی ختم ہو جاتا ہے جس سے لوگوں کو تکلیف پہنچے،صدرمملکت عارف علوی نے معافی مانگ لی

کراچی /اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جس مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے گیا اس کے باہر لوگوں کی قطار کی تصاویر دیکھی مجھے اندازہ نہیں تھا کہ باہر ایسا ہو رہا ہے ، ایسی نماز کا ثواب بھی ختم ہو جاتا ہے جس سے لوگوں کو تکلیف پہنچے ، میں اپنے ہمسایوں سے معذرت خواہ ہوں ۔ واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں کہاگیا تھا کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کراچی کی مسجد میں نماز جمعہ

پڑھنا اہل علاقہ کیلئے پریشانی کا سبب بن گیا۔محمد علی سوسائٹی کی بلال مسجد میں آنے والوں کو لائنیں لگانا پڑیں، صدر کی سیکیورٹی اور پروٹوکول سے ناراض شہری نے وڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردی۔قطار کی ویڈیو بنانے والے شہری کا کہنا تھا کہ حکومت سے ہمیں اسی تبدیلی کی توقع تھی، شکریہ عمران خان۔پولیس ذرائع کے مطابق صدرمملکت نے محمدعلی سوسائٹی کی بلال مسجدمیں نمازجمعہ اداکی تھی۔

The post ایسی نماز کا ثواب بھی ختم ہو جاتا ہے جس سے لوگوں کو تکلیف پہنچے،صدرمملکت عارف علوی نے معافی مانگ لی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...