اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے 2 جنوری کو ہونے والی مہمند ڈیم منصوبے کے انعقاد کی تقریب کو منسوخ کردیا ہے۔ترجمان واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے تصدیق کی کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے ہمراہ ڈیم منصوبے
کے انعقاد کی تقریب کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریب کو منسوخ کردیا گیا ہے اور نئی تاریخ کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ 309ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے مہمند ڈیم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ملک میں پانی اور پانی کی کمی کو پورا کرے گا۔
The post مہمند ڈیم منصوبے کو شروع ہونے سے پہلے ہی نظر لگ گئی ایسا اعلان کردیا گیا جو کسی بھی پاکستانی کے وہم و گمان میں نہ تھا appeared first on JavedCh.Com.
loading...

No comments:
Post a Comment