Pages

Tuesday, January 1, 2019

تحریک انصاف میں پھوٹ ، 12ایم این اے اپنی ہی حکومت سے تنگ، سندھ میں اگر کوئی حرکت کی تو پھر ہم کیا کرینگے، پیپلزپارٹی نے کھلاڑیوں کیساتھ رابطوں کا اعتراف کرتے ہوئے وارننگ دیدی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ میری دس سے بارہ ایم این اے سے ملاقات ہوئی ہے جو تحریک انصاف کی حکومت سے تنگ ہیں ، اگر تحریک انصاف نے سندھ میں کوئی ایسی حرکت کی تو ان کی تو اپنی حکومت بہت کم اکثریت پر کھڑی ہے۔ایک انٹرویومیں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ میری دس سے بارہ ایم این اے سے ملاقات ہوئی ہے جو تحریک انصاف کی حکومت سے تنگ ہیں ٗ اگر تحریک انصاف نے سندھ

میں کوئی ایسی حرکت کی تو ان کی تو اپنی حکومت بہت کم اکثریت پر کھڑی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہماری سیاست کا ایک پہلو یہ ہے کہ لوگ پیراشوٹ کے ذریعے آجاتے ہیں جو افسوسناک ہے ، کسی بھی پارٹی کی قیادت کوایسے لوگوں سے اجتناب کرنا چاہئے اور ان کو پارٹی میں نہیں لیناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ یہ بات کیوں کی جاتی ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مستعفی ہو ، یہ کیوں نہیں کہا جاتا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کے پی استعفیٰ دیں؟ احتساب سب کا ہوناچاہئے ۔

The post تحریک انصاف میں پھوٹ ، 12ایم این اے اپنی ہی حکومت سے تنگ، سندھ میں اگر کوئی حرکت کی تو پھر ہم کیا کرینگے، پیپلزپارٹی نے کھلاڑیوں کیساتھ رابطوں کا اعتراف کرتے ہوئے وارننگ دیدی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...