لاہور( این این آئی )پنجاب حکومت نے محکمہ خزانہ کے گریڈ ایک تا 16کے ملازمین کو دو بنیادی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ جاری کر دیا ۔پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ کی تیاری کیلئے دن رات محنت کرنے پر محکمہ خزانہ کے گریڈ ایک تا 16کے ملازمین کو دو بنیادی تنخواہوں کے
برابر جبکہ گریڈ 17اور اس سے اوپر کے افسران کیلئے ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کی منظوری دی تھی ۔ محکمہ خزانہ کے گریڈ ایک سے 16تک کے ملازمین کو اعزازیہ جاری کر دیا گیا ہے تاہم گریڈ 17اوراس سے اوپر کے افسران کے لئے ابھی اعزایہ کا اجراء نہیں کیا گیا ۔
The post حکومت نے گریڈ ایک تا 16کے مخصوص سرکاری ملازمین کو دو بنیادی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ جاری کردیا appeared first on JavedCh.Com.
loading...

No comments:
Post a Comment