سرگودھا(این این آئی )امسال بھی پاکستان سمیت ایشیاء میں زلزلے اور سمندری طوفان رہے گا اور کئی ممالک میں سیاسی ہلچل مچے گی۔ان خیالات کا اظہار سرگودھا کے ماہر فلکیات پیر عبدالحمید نے منگل کے روز این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے پیشگوئی کی کہ 2019 مسلم لیگ ن کی راہنما مریم نواز کی مقبولیت کا سال ہو گا اور مریم نواز پارٹی میں ایم رول ادا کریں گئیں۔ عالمی ہلچل میں پاکستان کی سیاست سینٹ میں تبدیلی، وزیراعلی پنجاب تبدیل،وزیراعلی سندھ برقرار،
بلاول اور زرداری بھنور میں جبکہ عمران حکومت کا پورا سال ستاروں کی گردش میں نظر آ رہا ہے۔پیر عبدالحمید نے حساب لگاتے ہوئے 2019 کو سعودی خاندان،امریکی صدر ٹرمپ،پاکستانی وزیراعظم عمران خان، اور بھارتی وزیراعظم مودی کے لئے مشکلات کا سال قرار دیا اور بتایا کہ بھارتی وزیراعظم کی تبدیلی کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور خالصتان تحریک عروج پر رہے گئی۔انہوں نے کہا کہ سیاست کے اعتبار سے گرما گرمی میں شدت آئے گی اور اسلام آباد مرکز ہو گا۔
The post 2019 ء،امریکی صدر ٹرمپ،پاکستانی وزیراعظم عمران خان کیلئے مشکلات کا سال،پاکستان سمیت ایشیاء میں کس خوفناک تباہی کاخدشہ ہے؟خطرناک پیش گوئی کردی گئی appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment