Pages

Wednesday, January 2, 2019

یمنی فوج نے صعدہ گورنری کے اہم مقامات آزاد کرالیے،لڑائی میں 26حوثی ہلاک

ِصنعاء (این این آئی)یمن کی سرکاری فوج نے صعدہ گورنری کے شمال مغربی محاذ پرآپریشن کے دوران حوثی باغیوں کے قبضے سے متعدد اہم مقامات چھڑا لیے۔ لڑائی کے دوران26حوثی باغی ہلاک اور 50سے زائدزخمی ہوگئے جب کہ فوج نے باغیوں کے اسلحہ اور گولہ بارود کی

بھاری مقدار قبضے میں لے لی ہے۔فضائی حملوں میں حوثیوں کی متعدد فوجی گاڑیوں اور توپوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔ادھر الشامیہ محاذ پر فوج نے اپاچی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کارروائی کرکے 18 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے،عرب ٹی وی کے مطابق سرکاری فوج کے بریگیڈ 3 کے سربراہ بریگیڈیئر عزیز الخطابی نے کہا کہ سرکاری فوج نے الشامیہ محاذ پر عرب اتحادی فوج کی معاونت سے حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کی۔ اس کارروائی کے نتیجے میں باغی الشط،جبل، شعب العومانی، قہریالشق، جبل القویداور دیگر مقامات سے فرار ہونے پرمجبور ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری فوج عرب اتحادی فوج کی فضائی معاونت کے ساتھ باغیوں کے خلاف مسلسل پیش قدمی کررہی ہے۔بریگیڈیئر الخطابی کا کہنا تھا کہ لڑائی کے دوران26حوثی باغی ہلاک اور 50سے زائدزخمی ہوگئے جب کہ فوج نے باغیوں کے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی ہے۔فضائی حملوں میں حوثیوں کی متعدد فوجی گاڑیوں اور توپوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔ادھر الشامیہ محاذ پر فوج نے اپاچی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کارروائی کرکے 18 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔

The post یمنی فوج نے صعدہ گورنری کے اہم مقامات آزاد کرالیے،لڑائی میں 26حوثی ہلاک appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...