Pages

Tuesday, January 29, 2019

بڑے شہرمیں گھرکے اندر دھماکہ،4بچوں سمیت6افراد جاں بحق،پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھرے میں لے لیا

بنوں(آن لائن) بنوں کے علاقے لنڈی ڈاک میں گھر میں دھماکہ سے میاں بیوی اور 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے دھماکہ کی نوعیت کا تعین نہ ہوسکا میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی شپ بنوں کے نواحی علاقے لنڈی ڈاک میں گھر میں زور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور تک سنی گئی دھماکے میں گھر میں موجود سکول ٹیچر برکت اللہ، اس کی بیوی بچے کلیم اللہ ، فہیم اللہ اور

ایک بیٹی سبنہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کے مطابق دھما کے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھرے میں لے لیا اور تمام جاں بحق افراد کی میتوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ابھی دھماکے کی نوعیت کا تعین نہ ہوسکا ہے کہ دھماکے سلنڈر پھٹنے سے ہو ایا پھر دھشت گردی تھی حملے میں میاں بیوی اور 4 بچوں سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

The post بڑے شہرمیں گھرکے اندر دھماکہ،4بچوں سمیت6افراد جاں بحق،پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھرے میں لے لیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...