Pages

Thursday, January 3, 2019

دنیا کچرے سے بجلی بناتی ہے، عمران خا ن نے اپنی کابینہ بنا رکھی ہے

حیدرآباد (نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ فوادچوہدری ہوں، شیخ رشید یا فیاض چوہان ان کی تربیت سب کے سامنے ہے، دنیا کچرے سے بجلی بناتی ہے، عمران خان نے کچرے میں کیبینیٹ بنا رکھی ہے۔ جمعرات کو وومن ڈویلپمنٹ آفس کے دورہ کے موقع پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے شہلا رضا کا

کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو جے آئی ٹی اور ای سی ایل کے بیان سے پیچھے ہٹنا پڑے گا،شہلارضا کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری جواب دیں عوام چھوڑنے والی نہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ ساڑھے 11 سال جیل میں رکھ کر آصف زرداری کے کیس میں کیا نکالا؟  فیصل واوڈا اپنی تربیت خود بتا رہے ہیں، انہیں ایک ماہ کی تربیت دینی چاہیے۔

The post دنیا کچرے سے بجلی بناتی ہے، عمران خا ن نے اپنی کابینہ بنا رکھی ہے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...