Pages

Thursday, January 3, 2019

کرتارپور راہداری منصوبے کو متنازعہ بنانے کی ایک اورسازش، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستانی ہائی کمیشن پر سنگین الزامات عائد کردیئے

نئی دہلی(این این آئی)بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن میں 23 بھارتیوں کے گْم ہوجانے والے پاسپورٹس کو گمشدہ قرار دے دیا۔جن بھارتیوں کے پاسپورٹ گم ہوئے وہ سکھ تھے اور انہوں نے کرتارپور جانے کے لیے گزشتہ سال نومبر میں ویزہ درخواستوں کے ساتھ اپنے پاسپورٹ پاکستان ہائی کمیشن میں دیئے تھے،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بتایاکہ

پاسپورٹس کے کسی بھی قسم کے ممکنہ غلط استعمال سے بچاوکے لیے پاکستانی ہائی کمیشن میں گم ہونے والے 23 بھارتیوں کے پاسپورٹس کو ڈیٹا بیس میں گم شدہ رجسٹر کر دیا گیا ہے۔جن بھارتیوں کے پاسپورٹ گم ہوئے وہ سکھ تھے اور انہوں نے کرتارپور جانے کے لیے گزشتہ سال نومبر میں ویزہ درخواستوں کے ساتھ اپنے پاسپورٹ پاکستان ہائی کمیشن میں دیئے تھے

The post کرتارپور راہداری منصوبے کو متنازعہ بنانے کی ایک اورسازش، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستانی ہائی کمیشن پر سنگین الزامات عائد کردیئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...