Pages

Tuesday, January 1, 2019

موٹرسائیکل سوار میاں بیوی نے جان ہتھیلی پر رکھ کر ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی،دو خطرناک ڈاکوؤں کا ایسا حشر کردیا کہ عمر بھر یاد رکھیں گے

چیچہ وطنی(آئی این پی) ہڑپہ کے قریب موٹرسائیکل سوار میاں بیوی نے جان ہتھیلی پر رکھ کر ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی،دو خطرناک ڈاکوؤں کو بھی پکڑ لیا،پولیس کے مطابق گاؤں6،گیارہ ایل کا رہائشی ایوب جوئیہ اپنی بیوی کے ہمراہ رشتہ داروں کو ملنے دوسرے گاؤں جارہا تھا کہ قومی شاہراہ پردو ڈاکوؤں نے انہیں زبردستی روک لیا اور موٹر سائیکل ،طلائی زیورات اور موبائل فون حوالے کرنے کو کہا تاہم متاثرہ جوڑے نے مزاحمت شروع کردی جس پرڈاکوؤں نے فائرنگ کردی ،موٹر سائیکل سوار نے جرات کامظاہرہ کرتے ہوئے

ایک ڈاکو کو اسلحہ سمیت قابو کرلیا جبکہ اسکی بیوی نے دوسرے ڈاکوکے سر پر ہیلمٹ دے مارا جس سے وہ سڑک پر گرگیا،اسی اثنا میں مقامی لوگ جمع ہوگئے جنہوں نے دونوں ڈاکوؤں کی درگت بنا ئی اور رسہ سے باندھ کر انہیں سڑک پر گھسیٹا،اس دوران نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کی قطاربھی لگ گئی،پولیس کے مطابق ایک ڈاکو امداد عرف چھ ماہ قبل ہی جیل سے رہا ہوا ہے جبکہ دوسرا ڈکیت اللہ بخش عرف بکھواشتہاری ملزم اور کئی تھانوں کو مطلوب تھا اور غازی آباد کے علاقہ میں فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل کو بھی زخمی کردیا تھا۔

The post موٹرسائیکل سوار میاں بیوی نے جان ہتھیلی پر رکھ کر ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی،دو خطرناک ڈاکوؤں کا ایسا حشر کردیا کہ عمر بھر یاد رکھیں گے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...