Pages

Tuesday, January 1, 2019

پنجاب میں حکومت کی تبدیلی ،(ن) لیگ کی کوششوں کا توڑ کرنے کے لیے تحریک انصاف نے جارحانہ حکمت عملی تیار کرلی،بڑے اقدام کافیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب میں حکومت کی تبدیلی اور مسلم لیگ ن کی کوششوں کا توڑ کرنے کے لیے تحریک انصاف نے حکمت عملی تیار کرلی ‘سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو معاملات کنٹرول کر نے کی ذمہ داری دیدی گئی ‘ اگر ن لیگ تحریک انصاف کے ارکان توڑتی ہے تواسپیکر پنجاب اسمبلی ن لیگ کے اندر موجود اپنے ہمدردوں کی مدد سے فارورڈ بلاک قائم کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور چودھری برادران کے درمیان 3 روز قبل ہونے والی ملاقات میں معاملات طے پاگئے۔ وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال سے نکلنے کے لیے چودھری پرویز الٰہی کو اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔ پرویز الٰہی ناراض اراکین سے رابطے کریں گے جبکہ ن لیگ کی جانب سے اگر کوئی پیش رفت ہوتی ہے تو وہ اس کا توڑ بھی کریں گے ذرائع کا دعوی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چودھری پرویز الٰہی کو گرین سگنل بھی دے دیا ہے کہ اگر ن لیگ تحریک انصاف کے ارکان توڑتی ہے تو اسپیکر پنجاب اسمبلی ن لیگ کے اندر موجود اپنے ہمدردوں کی مدد سے فارورڈ بلاک قائم کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں چودھری برادران نے وزیراعظم کو پنجاب کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اپنی تشویش سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت کی تبدیلی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں چودھری برادران نے وزیراعظم کو پنجاب کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اپنی تشویش سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت کی تبدیلی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں

The post پنجاب میں حکومت کی تبدیلی ،(ن) لیگ کی کوششوں کا توڑ کرنے کے لیے تحریک انصاف نے جارحانہ حکمت عملی تیار کرلی،بڑے اقدام کافیصلہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...