Pages

Thursday, January 3, 2019

مہمند ڈیم ٹھیکہ منسوخ کرنیکا مطالبہ ،ڈیم کے کنٹریکٹ میں کیا ہے؟ حکومت نے پیپلز پارٹی، ن لیگ کوبڑی پیشکش کردی

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ڈیمز کے خلاف سازش کر رہے ہیں، یہ عناصر ڈیمز کو متنازع بنا کر ملکی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں لیکن وہ ہر سازش کو

ناکام بنائیں گے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ڈیم، ملک اور میرے لیے زندگی ہے، اس سے قطعی طورپر پیچھے نہیں ہٹوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہم وہ نہیں جو کمیشن کے لیے کام کرتے ہیں، نہ ہم ایون فیلڈ اپارٹمنٹ بناتے ہیں اور نہ ہی گھر بیٹھے شوگر ملز بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیم کے کنٹریکٹ میں ہر چیزمیرٹ پرہوئی ہے، اگر کسی کو تحقیقات کروانا ہے تو سو بسم اللہ۔

The post مہمند ڈیم ٹھیکہ منسوخ کرنیکا مطالبہ ،ڈیم کے کنٹریکٹ میں کیا ہے؟ حکومت نے پیپلز پارٹی، ن لیگ کوبڑی پیشکش کردی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...