Pages

Tuesday, January 1, 2019

عمانی حکومت نے سڑکوں کی تعمیراتی نگرانی، ڈیزائن کیلئے معروف پاکستانی انجینئرنگ فرم کا انتخاب کرلیا

لاہور( این این آئی) عمان میں اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نیسپاک نے سڑکوں اور دیگر ترقیاتی منصوبے جیت لئے ۔ گزشتہ روز مینیجنگ ڈائریکٹر نیسپاک ڈاکٹر طاہر مسعود نے بتایا کہ بطور پاکستانی انجینئرنگ فرم نیسپاک ان منصوبوں کی وجہ سے ملک کیلئے کثیر زرمبادلہ فراہم کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق عمان کی وزارت رصد و مواصلات نے ایک اہم سڑک ڈیزائن کرنے

کا ٹھیکہ نیسپاک کو دیاہے۔ یہ سڑک مسقط ہائی وے پر تھمرائیٹ اور مبائلہ انٹر چینج کومتصل کریگی۔ اس منصوبے کے اہم حصوں میں30 کلومیٹرکی دو رویہ سڑک 10کلومیٹر کی سروس روڈ ، پانچ انٹر چینجز، پانچ پل، چھ انڈر پاسز اور دوپیدل گزرگاہیں شامل ہیں۔ یہ منصوبہ 8ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ حکومت عمان نے وجاجہ سے ال فے تک سڑک کی تعمیراتی نگرانی کا ٹھیکہ نیسپاک کو تفویض کیا ہے۔ اس سے پیشتر نیسپاک کو دقم عمان میں سڑک کے ڈیزائن کا ٹھیکہ ملا تھا۔ نیسپاک عمان میں فراہمی آب کے منصوبوں پر بھی خدمات فراہم کر رہی ہے۔ نیسپاک مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر مسعود نے ان کامیابیوں پر متعلقہ عملے کو مبارکباد دی۔بین الاقوامی فرموں کی موجودگی میں نیسپاک کا عمان میں منصوبے جیتنا پاکستان کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ نیسپاک نے یہ منصوبے اپنی گزشتہ کارکردگی اور اعلیٰ خدمات کی بدولت حاصل کئے ہیں۔ نیسپاک نے عمان میں 1979میں کام شروع کیا تھا اور 39 سال سے مختلف اداروں کیلئے خدمات فراہم کر رہی ہے۔ اب تک نیسپاک نے عمان میں 180سڑکوں اور دیگر ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں اور عمان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

The post عمانی حکومت نے سڑکوں کی تعمیراتی نگرانی، ڈیزائن کیلئے معروف پاکستانی انجینئرنگ فرم کا انتخاب کرلیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...