Pages

Wednesday, January 2, 2019

ڈاکٹرز فوری طور پر منسٹر انکلیو طلب ۔۔ شہباز شریف کو اچانک کیا ہو گیا؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ  ڈیسک)پارلیمنٹ ہائوس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی طبیعت اچانک خراب، منسٹرانکلیو روانہ، ڈاکٹرز کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہائوس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے باعث وہ منسٹر انکلیو میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ روانہ ہو گئے جہاں پر ڈاکٹرز کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے۔ شہباز شریف کو

کمر میں شدید تکلیف کے باعث گھر جانا پڑا ، آرتھوپیڈک ڈاکٹرنے معائنے کے بعد شہباز شریف کو نقل و حرکت محدود کرنے کا مشورہ دیدیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزاپوزیشن لیڈر کو کمر میں درد کی شکایت پر پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کیا جبکہ ان کا ایم آر آئی ٹیسٹ بھی کیا گیا ۔ ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے ریڑھ کی ہڈی کے مہروں میں خرابی پائی گئی ہے۔

The post ڈاکٹرز فوری طور پر منسٹر انکلیو طلب ۔۔ شہباز شریف کو اچانک کیا ہو گیا؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...