لندن(این این آئی)مہاجرین کی کشتیوں کی تعداد میں اضافے کے بعد رودبار انگلستان میں برطانوی بحریہ نے نگرانی کے لیے دو جہاز تعینات کر دئیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے بتایا کہ اس کا مقصد فرانس اور برطانیہ کو ملانے والی انگلش چینل میں گشت میں اضافہ ہے تاکہ انسانی زندگیوں کو بچانے کے ساتھ ساتھ برطانوی سرحدوں کی حفاظت کی جا سکے۔ صرف دسمبر میں ہی انگلش چینل کو عبور کر کے 230 مہاجرین برطانوی ساحلوں پر پہنچے تھے۔
The post فرانس اور برطانیہ کو ملانے والے بحری راستے میں گشت بڑھانے کا فیصلہ appeared first on JavedCh.Com.
loading...

No comments:
Post a Comment