Pages

Wednesday, January 2, 2019

انوپم کھیر کوحادثاتی وزیر اعظم بننا مہنگا پڑ گیا

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے معروف اداکار انوپم کھیر کو نئی آنے والی فلم’ ’دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر ‘ میں سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کا کردار ادا کر نا مہنگا پڑگیا، ان کے خلاف اعلیٰ شخصیات کا امیج خراب کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’ دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر ‘ کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد سے ہی بھارت میں ایک تنازع کھڑا ہو گیا۔فلم میں من موہن سنگھ کے 10سالہ دور حکومت اور کانگریس پر گاندھی خا ندان کی گرفت

سے لے کر کئی اندرونی کہانیوں سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔بہار کی عدالت میں اداکار انوپم کھیر اور فلم کے دیگر لوگوں کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے درخواست گزار وکیل سدھیر کمار اوجھا نے موقف اختیار کیا ہے کہ انوپم کھیر جنہوں نے من موہن سنگھ کا کردار ادا کیا اور اکشے کھنا جنہوں نے ان کیمیڈیا ایڈوائزرسنجے باروکی کا کردار ادا کیا ہے، دونوں نے ان اعلیٰ شخصیات کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی ہے جس کی وجہ سے میری اور دوسرے کئی لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

The post انوپم کھیر کوحادثاتی وزیر اعظم بننا مہنگا پڑ گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...