Pages

Wednesday, January 2, 2019

ڈنمارک کے دو جزائر کے درمیان ریلوے پل پر حادثہ، چھ افراد ہلاک

کوپن ہیگن (این این آئی)ڈنمارک میں ایک ریل حادثے میں چھ افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈینش ریل کمپنی ڈی ایس بی نے بتایا کہ یہ حادثہ ایک ایسے پل سے گزرنے والی ریل گاڑی کو پیش آیا، جو اس ملک کے دو جزائر کو ملاتا ہے۔ کمپنی کے ایک اعلیٰ نمائندے کے مطابق چھ افراد کی

ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق حادثے کے وقت سمندر میں بہت تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور ایک مال بردار گاڑی کی ایک بوگی کی چھت اڑ کر مخالف سمت سے آنے والی ایک مسافر ریل گاڑی سے ٹکرا گئی۔ مشرقی اور مغربی ڈنمارک کے درمیان سمندر میں اٹھارہ کلومیٹر طویل یہ ریلوے پل مرکزی جزیرے زی لینڈ کو قریبی جزیرے فْونَین سے ملاتا ہے۔

The post ڈنمارک کے دو جزائر کے درمیان ریلوے پل پر حادثہ، چھ افراد ہلاک appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...