Pages

Friday, February 1, 2019

ای سی ایل میں نام ڈالنے اور نکالنے کے طریقہ کار سے متعلق کیس ،عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے ای سی ایل میں نام ڈالنے اور نکالنے کا طریقہ کار فراہم کرنے سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت اور نیب سے 20فروری کو جواب طلب کر لیا ۔جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں نیب اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کی جانب سے

ای سی ایل میں نام ڈالنے اور نکالنے سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں، متعلقہ محکمہ کو متعدد بار درخواستیں بھی دیں تاہم شنوائی نہ ہوئی،عدالت متعلقہ محکمہ کو ای سی ایل میں نام ڈالنے اور نکالنے سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا حکم دے۔فاضل عدالت نے وفاقی حکومت اور نیب سے 20فروری کو جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

The post ای سی ایل میں نام ڈالنے اور نکالنے کے طریقہ کار سے متعلق کیس ،عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...