اسلام آباد (این این آئی)تفصیلی انسپکشن مکمل ہونے پر نیلم جہلم پاور ہاؤس سے بجلی کی پیداوار شیڈول کے مطابق ہفتہ کو دوبارہ شروع ہو گئی ۔ترجمان واپڈا کے مطابق تعمیراتی معاہدے کے تحت نیلم جہلم پراجیکٹ 5جنوری سے 29روز کے لئے تفصیلی انسپکشن کیلئے بند کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق انسپکشن کے دوران منصوبے کے سول ورکس اور الیکٹرو مکنیکل آلات تسلی بخش حالت میں پائے گئے۔ترجمان کے مطابق دریائے نیلم
میں 60 کیومکس پانی دستیاب ہے ،جسکے مطابق منصوبے کے ایک یونٹ سے 242 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ترجمان کے مطابق مطلوبہ مقدار میں پانی میسر آنے پر مارچ اپریل سے منصوبہ پوری صلاحیت کے مطابق 969میگاواٹ بجلی پیداکریگا۔ترجمان نے کہاکہ 2019-20سے نیلم جہلم پراجیکٹ اپنی پوری استعداد کے مطابق نیشنل گرڈ کو 4ارب 60کروڑ یونٹ سالانہ بجلی مہیا کریگا۔
The post نیلم جہلم پاور ہاؤس سے بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع ،جانتے ہیں نیشنل گرڈ کوسالانہ کتنے یونٹ فراہم ہونگے؟ appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment