Pages

Tuesday, February 26, 2019

ساؤتھ کپ کراچی باکسنگ چمپئن شپ آج سے کراچی میں شروع ہو گی

کراچی(این این آئی)سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون اور کراچی ساؤتھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ساؤتھ کپ کراچی باکسنگ چمپئن شپ (آج) بدھ سے کراچی میں شروع ہو گی۔ سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اصغر بلوچ نے بتایاکہ کراچی کے باکسرز حصہ لیں گے۔ چمپئن شپ میں جونیئر کلاس انڈر۔16 اور یوتھ کلاس انڈر۔18 کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔ جونیئر کلاس انڈر۔16 میں 8 ایونٹس جن میں 44، 46، 48،

50، 52، 54، 57 اور 60 کلوگرام جبکہ یوتھ کلاس انڈر۔18 میں 10 ایونٹس جن میں 49، 52، 56، 60، 64، 69، 75، 81، 91 اور 91 پلس کلوگرام کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے وزن کئے جائیں گے۔ اور ڈراز کا اعلان بھی کیا جائیگا۔ چمپئن شپ کے فائنل مقابلے 28 فروری کو کھیلے جائیں گے اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

The post ساؤتھ کپ کراچی باکسنگ چمپئن شپ آج سے کراچی میں شروع ہو گی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...