Pages

Monday, February 25, 2019

پاسدارن انقلاب کے سپہ سالار جنرل محمد جعفری کی پاکستان کو جنگ کی دھمکی ،ایران نے پاکستانی سرحد کے ساتھ خطرناک جنگی طیارے تعینات کر دیئے

تہران (آن لائن)ایران نے پاکستان کی سرحد کیساتھ جنگی طیارے تعینات کر دیے، طیاروں کی تعیناتی پاسدارن انقلاب کے سپہ سالار جنرل محمد جعفری کی پاکستان کو جنگ کی دھمکی دینے کے بعد عمل میں لائی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے پاکستان کے ساتھ سرحدی علاقے پر اپنے جنگی طیارے تعینات کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جنگی طیاروں کی تعیناتی پاسدارن انقلاب کے سپہ سالار جنرل محمد جعفری کی پاکستان کو جنگ کی دھمکی دینے کے بعد عمل میں

لائی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے پاکستان کی سرحد سے ملحقہ چاہ بہار میں 10 ٹی ایف بیس پر جنگی طیارے تعینات کیے ہیں۔ کچھ ہی دن میں ایرانی فضائیہ بھارتی فضائیہ سے مشترکہ جنگی مشقوں کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سے قبل ایران کی عسکری قیادت بھارت کے ساتھ مل کر کھلم کھلے انداز میں پاکستان کو دھمکیاں دے چکی ہیں۔ اس تمام صورتحال میں ایران کو تلقین کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے رویے پر نظر ثانی کرے۔ ایران کو پاکستان کیخلاف بھارت کی زبان استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیئے

The post پاسدارن انقلاب کے سپہ سالار جنرل محمد جعفری کی پاکستان کو جنگ کی دھمکی ،ایران نے پاکستانی سرحد کے ساتھ خطرناک جنگی طیارے تعینات کر دیئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...