Pages

Tuesday, February 26, 2019

ہم اس حد تک نیچے نہیں آئیں گے، مصری وزیر خارجہ کاترک صدر کو جواب

قاہرہ(این این آئی)مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کی جانب سے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی پر کی جانے والی نکتہ چینی کے حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے اورکہاہے کہ ہم گفتگو کے اس اسلوب سے دور رہتے ہیں اور اس سطح تک ہر گز نیچے نہیں آئیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ترکی کے صدر کی جانب سے اس کوشش کا مقصد مصر

میں عرب یورپ سربراہ اجلاس کے اہم ایونٹ کی جانب سے توجہ مبذول کرانا ہے۔سامح شکری نے مزید کہا کہ ہم اس طرح کے بیانات کا جواب نہیں دیں گے کیوں کہ ہم جس چیز میں مصروف ہیں وہ اس سے کہیں زیادہ اہم ہے”۔ ان کا اشارہ سربراہ اجلاس کے انعقاد میں مصر کی مصروفیت کی جانب تھا۔اس سے قبل رجب طیب ایردوآن نے عبدالفتاح السیسی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے ان کے ساتھ کسی بھی نوعیت کی ملاقات سے انکار کر دیا تھا۔

The post ہم اس حد تک نیچے نہیں آئیں گے، مصری وزیر خارجہ کاترک صدر کو جواب appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...