Pages

Friday, February 1, 2019

ایٹمی دوڑ پھر سے شروع،ٹرمپ انتظامیہ کاروس کے ساتھ جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان ،دھماکہ خیز قدم اُٹھالیا

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی (آئی این ایف ) سے علیحدگی کا اعلان کردیا ۔ عالمی برادری اِس معاہدے سے امریکی علیحدگی کے اعلان کا انتظار کئی ہفتوں سے کر رہی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ برس دسمبر میں اس معاہدے سے دستبرداری کا

اعلان کرتے ہوئے روس کو ساٹھ دنوں کی مہلت دی تھی کہ وہ اس معاہدے کے تحت اپنے جوہری معاملات کو درست سمت دے۔ یہ مہلت ہفتہ دو فروری کو مکمل ہو رہی ہے۔ آئی این ایف سے علیحدگی کے اعلان کے بعد امریکا اگلے چھ ماہ میں اس سمجھوتے سے پوری طرح نکل جائے گا۔ یہ روسی امریکی جوہری معاہدہ سرد جنگ کے دور میں طے پایا تھا۔

The post ایٹمی دوڑ پھر سے شروع،ٹرمپ انتظامیہ کاروس کے ساتھ جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان ،دھماکہ خیز قدم اُٹھالیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...