Pages

Tuesday, February 26, 2019

بھارت کی لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حدود میں فضائی کارروائی کے دعوے میں کتنی حقیقت اور کتنی مبالغہ آرائی ہے؟امریکی اور برطانوی میڈیا کی رپورٹ

نیویارک (این این آئی)عالمی میڈیا نے بھارت کی لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حدود میں فضائی کارروائی کے دعوے کو بڑھک قرار د دیا۔بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی بزدلانہ کوشش کو ہر دم مستعد پاک فضائیہ کے جری بہادروں نے خاک چٹا دی جس پر بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی طیاروں نے دم دبا کر بھاگنے میں ہی عافیت سمجھی۔جھوٹ اور پروپیگنڈے کی فیکٹری بھارت اپنی ہزیمت کو چھپانے کے لیے روایتی دروغ گوئی کا سہارا لیتے ہوئے سرجیکل اسٹرائیک کی مضحکہ خیز بھڑک مارتے ہوئے شدت پسندوں کے

’خوابی ٹھکانوں‘ پر حملے میں کئی دہشت گردوں کی ہلاکت کا بھونڈا دعویٰ کر بیٹھا۔ عالمی میڈیا نے بھی بھارتی دعوے کو آڑی ہاتھوں لیا۔ نیویارک ٹائمز نے بھارتی دعوے کو بے پر کی اْڑائی ہوئی خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ٹھوس ثبوت کی فراہمی میں ناکام رہا ہے۔اسی طرح برطانوی اخبار دا گارجیئن نے بھی بھارتی دعوے کو بڑھک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مبالغہ آرائی پر مبنی دعوے پر یقین کرنا بہت مشکل ہے، سرجیکل اسٹرائیک نہایت ٹیکنیکل معاملہ ہوتا ہے جس میں شواہد کو چھپانا ممکن نہیں ہوتا، تاہم بھارت اپنے دعوے میں کوئی ایک ثبوت بھی پیش نہیں کرسکا ہے۔

The post بھارت کی لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حدود میں فضائی کارروائی کے دعوے میں کتنی حقیقت اور کتنی مبالغہ آرائی ہے؟امریکی اور برطانوی میڈیا کی رپورٹ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...