Pages

Monday, February 25, 2019

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کل کھیلا جائیگا

بنگلور(این این آئی)آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ (کل) بدھ کو بنگلور میں کھیلا جائیگا۔ آسٹریلیا کی ٹیم کو بھارت کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی

ٹونٹی میچ 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 2 مارچ، دوسرا میچ 5 مارچ، تیسرا میچ 8 مارچ، چوتھا میچ 10 مارچ جبکہ پانچواں اور آخری میچ 13 مارچ کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ کینگروز نے بھارت کو پہلے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

The post آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کل کھیلا جائیگا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...