Pages

Monday, February 25, 2019

شہباز شریف کانام ای سی ایل سے نکالنے اور انہیں بیرون ملک بھیجنے کی کوششیں تیز،مشاورت مکمل ، ن لیگ نے بڑا فیصلہ کرلیا

لاہور ( این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے پر کلاء سے مشاورت مکمل کرلی ، درخواست رواں ہفتے دائر کیے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے ہائیکورٹ میں

درخواست دائر کرنے پر وکلاء سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور متعلقہ دستاویزات بھی اپنے وکلاء کو فراہم کر دی ہیں۔امکان ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے درخواست رواں ہفتے دائر کی جائے گی۔شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں مصروفیت کے باعث پٹیشن دائر نہیں کی جا سکی، ای سی ایل میں نام ڈالنا بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

The post شہباز شریف کانام ای سی ایل سے نکالنے اور انہیں بیرون ملک بھیجنے کی کوششیں تیز،مشاورت مکمل ، ن لیگ نے بڑا فیصلہ کرلیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...