Pages

Saturday, February 2, 2019

طلاق شدہ خواتین کے حق میں نامور پاکستانی ماڈل وی جے متھیرا بول پڑیں

کراچی (این این آئی) نامور پاکستانی ماڈل اور وی جے متھیرا نے کہا ہے کہ خواتین کا طلاق یافتہ ہونا گناہ نہیں، انہیں بھی جینے کا حق ہے۔سوشل میڈیا پر ایک صارف نے متھیرا کو اپنی تصویر پوسٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’اب یہ تو زیادہ دکھاوا ہورہا ہے ، ہمیں معلوم ہے آپ بہت خوبصورت اور نٹ کھٹ ہیں لیکن طلاق شدہ بھی ہیں‘۔ متھیرا نے خود پر

طلاق شدہ کا لیبل لگانے والوں کو کراراجواب دیتے ہوئے کہا کہ’طلاق یافتہ ہونا گناہ نہیں ہے ، اب طلاق شدہ کے لفظ کو بند ہوجانا چاہیے ، ہر لڑکی کو اورطلاق یافتہ خواتین کو بھی جینے کا حق ہے، لہٰذا خود بھی جیو اور دوسروں کو بھی جینے دو‘۔انہوں نے تنقید کرنیوالے صارف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بہت افسوس کی بات ہے آپ جیسے مرد اس معاشرے کا حصہ ہیں۔

The post طلاق شدہ خواتین کے حق میں نامور پاکستانی ماڈل وی جے متھیرا بول پڑیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...