Pages

Saturday, March 30, 2019

سود کی رقم واپس نہ کرنے پر مقامی وڈیرے نے جرگے کے ذریعے مقروض شخص کو بیٹی ونی کے طور پر دینے کا فیصلہ سنا دیا،افسوسناک واقعہ

جیکب آباد(این این آئی) سود کی رقم واپس نہ کرنے پر مقامی وڈیرے نے جرگے کے ذریعے مقروض شخص کو بیٹی ونی کے طور پر دینے کا فیصلہ سنا دیا متاثرہ شخص کا فیملی کے ہمراہ احتجاج ا،نصاف کی اپیل تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے نواحی گاؤں ایوب کندرانی میں ایک سال قبل اللہ ودھایو نے موریو کٹوھر سے پندرہ سو روپے وصول کئے جو سود لگا کر تین لاکھ سے تجاوز کر گئے پولیس اور مقامی وڈیروں کی مدد سے مبینہ سودخور

نے اللہ ودھایو پر سختی کی اور جرگے کے ذریعے مقامی وڈیرے گلاب خان کٹوہر اور صالح کٹوہر نے مقروض شخص ( اللہ ودھایو) کو بارہ سالہ بیٹی ونی کے طور پر دینے کا حکم سنایا متاثرہ شخص کی جانب سے جرگے کے خلاف اہل خانہ سمیت پاک قرآن اٹھا کر احتجاج کیااور نعرے لگائے بچی کی والدہ نے بھی شدید احتجاج کیا اور اعلی حکام سے بچی کو تحفظ دینے کی التجا کی دوسری جانب پولیس واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کرتی رہی۔

The post سود کی رقم واپس نہ کرنے پر مقامی وڈیرے نے جرگے کے ذریعے مقروض شخص کو بیٹی ونی کے طور پر دینے کا فیصلہ سنا دیا،افسوسناک واقعہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...