Pages

Saturday, March 30, 2019

اصغر خان عمل درآمد کیس دوبارہ سماعت کیلئے مقرر نیا بنچ تشکیل ،جانتے ہیں اس میں کون کون شامل ہیں؟

اسلام آباد(سی پی پی )سپریم کورٹ نے اصغر خان عمل درآمد کیس دوبارہ سماعت کے لئے مقرر کرتے ہوئے نیا بینچ بھی تشکیل دے دیا ہے، جو دو اپریل کو سماعت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق دو اپریل کو جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اٹھارہ مارچ کو

اصغرخان کیس ڈی لسٹ کیا تھا، جبکہ رجسٹرار آفس نے بھی کیس ڈی لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔ اصغر خان کیس کو سماعت سے ایک روز قبل ڈی لسٹ کیا گیا تھا،جس کا رجسٹرار آفس نے نوٹی فیکیشن بھی جاری کیا اور ساتھ ہی تمام فریقین کو بھی سماعت کی منسوخی سے متعلق نوٹسز جاری کئے گئے تھے۔

The post اصغر خان عمل درآمد کیس دوبارہ سماعت کیلئے مقرر نیا بنچ تشکیل ،جانتے ہیں اس میں کون کون شامل ہیں؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...