Pages

Saturday, March 30, 2019

پہلی بیوی سے اجازت لئے بغیر اجازت شادی کرنیوالے خاوند کو سزاسنادی گئی

لاہور ( این این آئی) لاہور کی مقامی عدالت نے بغیر اجازت شادی کرنے والے خاوند کو تین ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزاکا حکم سنا دیا، بیوی نے شوہر کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ کاشف عباس نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے پہلی بیوی کی درخواست میں لگائے گئے الزامات

ثابت ہونے پر بغیر اجازت شادی کرنے والے شوہر کو تین ماہ قید کی سزاکا حکم سنادیا۔درخواست گزار رابعہ یونس نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خاوند شعیب زاہد نے بغیر اجازت دوسری شادی کی جو کہ قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے،قانون کے تحت میرے خاوند نے دوسری شادی کرنے سے قبل میری اجازت نہیں لی ، عدالت میرے خاوند کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دے۔

The post پہلی بیوی سے اجازت لئے بغیر اجازت شادی کرنیوالے خاوند کو سزاسنادی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...