Pages

Saturday, March 30, 2019

’بھارتی اداکارہ ارملاکے شوہر کا پاکستان سے کیا تعلق ہے؟ مودی سرکارنے الیکشن جیتنے کی خاطر نیا شوشہ چھوڑ دیا

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارملا ماٹونڈکر کے سیاست میں آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف منفی باتیں پھیلانا شروع کردیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ ارملا حزب اختلاف کی جماعت کانگریس میں شامل ہونے پر مودی سرکار کے نشانے پر آگئیں۔بھارت کے سوشل میڈیا پر یہ بات پھیلائی جارہی ہے کہ کانگریس کی انتخابی امیدوار ارملا کے شوہر پاکستانی نژاد تاجر ہیں۔

کانگریس پارٹی کی جانب سے ارملا کو لوک سبھا کا ٹکٹ فائنل کیے جانے کے بعد یہ باتیں فیس بک اور واٹس ایپ گروپس میں پھیلائی جارہی ہیں۔سوشل میڈیا پر پھیلائے گئے پروپیگنڈے میں بتایا جارہا ہے کہ ارملا کے شوہر محسن کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے ایک تاجر خاندان سے ہے۔واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ ارملا ماٹونڈکر نے 27 نومبر کو کانگریس کے صدر راہول گاندھی سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

The post ’بھارتی اداکارہ ارملاکے شوہر کا پاکستان سے کیا تعلق ہے؟ مودی سرکارنے الیکشن جیتنے کی خاطر نیا شوشہ چھوڑ دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...