واشنگٹن ( آن لائن)امریکی فوج کے اخراجات میں گزشتہ 7سال کے دوران پہلی بار اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی نئی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی اخراجات میں یہ اضافہ صدر ٹرمپ کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا کے فوجی اخراجات میں چار اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا جو چھ سو انچاس ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔ 2018 میں بھارت
کے فوجی اخراجات تین اعشاریہ ایک فیصد اضافے کے ساتھ چھیاسٹھ ارب پچاس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔پاکستان کے فوجی اخراجات گیارہ فیصد اضافے کے ساتھ گیارہ ارب چالیس کروڑ پر آگئے ہیں۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی نئی رپورٹ کے مطابق صرف 5ملکوں کے فوجی اخراجات دنیا بھر کے مجموعی فوجی اخراجات کا 60فیصد ہیں، ان ملکوں میں امریکا، چین، سعودی عرب، بھارت اور فرانس شامل ہیں۔
The post دفاعی محاذ پر پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کھانے والے بھارت کے فوجی اخراجات 66ارب 50کروڑڈالر سے تجاوز جانتے ہیں پاکستان کے فوجی اخراجات کتنے ہیں؟چشم کشا انکشافات appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment