Pages

Monday, April 1, 2019

لاہور،ہائیکورٹ نے بچوں سے زیادتی کے مقدمات کا تین ماہ میں فیصلہ کرنے کی درخواست مسترد کر دی،روزانہ کتنے بچوں سے زیادتی کے واقعات ہورہے ہیں؟ انتہائی تشویشناک انکشاف

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ ذنے بچوں سے زیادتی کے مقدمات کا تین ماہ میں فیصلہ کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ۔ ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس آصم حفیظ نے قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی بچی زینب کے والد امین انصاری کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ روزانہ بارہ سے زائد بچوں سے

زیادتی کے واقعات پیش آ رہے ہیں، پنجاب بھر میں بچوں سے زیادتی کے مقدمات کا ریکارڈ منگوایا جائے، عدالت حکم دے کہ چودہ دن میں ایسے مقدمات کا چالان عدالتوں میں پیش کیا جائے، عدالت بچوں کے تحفظ کے لیے خصوصی قانون سازی اور اقدامات کا حکم دے۔عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر ی۔

The post لاہور،ہائیکورٹ نے بچوں سے زیادتی کے مقدمات کا تین ماہ میں فیصلہ کرنے کی درخواست مسترد کر دی،روزانہ کتنے بچوں سے زیادتی کے واقعات ہورہے ہیں؟ انتہائی تشویشناک انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...