Pages

Wednesday, May 29, 2019

پی ٹی ایم کے ارکان قومی اسمبلی ڈی سیٹ۔۔۔!!! بڑا قدم اٹھا لیا گیا

لاہور(این این آئی) تحریک انصاف نے پی ٹی ایم کے ارکان قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ۔ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی ایم پاکستان میں تخریبی کارروائیوں کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ محسن داوڑ اور علی وزیر کے اکسانے پرایک گروہ کے پاکستان آرمی کی

شمالی وزیرستان کی چیک پوسٹ پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔یہ ایوان مریم نواز اور بلاول بھٹو کے پاکستان کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی والے بیانات کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان محسن داوڑ اور علی وزیر کی تخریبی کارروائیوں پر مطالبہ کرتا ہے کہ انہیں ڈی سیٹ کیا جائے۔ ان کے خلاف پاکستان مخالف سرگرمیوں کی قیادت کرنے پر مقدمہ درج کر کے سزا دی جائے۔

The post پی ٹی ایم کے ارکان قومی اسمبلی ڈی سیٹ۔۔۔!!! بڑا قدم اٹھا لیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...