Pages

Wednesday, May 29, 2019

بجٹ میں لگژری گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ٹیکس بالکل ختم کرنے کا فیصلہ

ملتان (نیوز ڈیسک) پنجاب کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد نے ایوان تجارت وصنعت میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں لگژری گاڑیوں کی رجسٹریشن پر عائد ٹیکس آئندہ مالی سال کے بجٹ 2019-20ء میں ختم کر رہے ہیں، انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس

ٹیکس کی وجہ سے عوام اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن اسلام آباد سے کرانے کو ترجیح دے رہے تھے کیونکہ وہاں پر لگژری ٹیکس نہیں ہے، ایسا ہونے کی وجہ سے پنجاب میں تقریباً 15 ہزار سالانہ رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد کم ہو کر دو ہزار سالانہ رہ گئی ہے، اس وجہ سے بجٹ میں لگژری گاڑیوں پر ٹیکس ختم کر رہے ہیں۔

The post بجٹ میں لگژری گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ٹیکس بالکل ختم کرنے کا فیصلہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...