Pages

Wednesday, May 1, 2019

افغان سرزمین سے دہشتگردوں کا حملہ،پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے افغانستان سے بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (این این آئی)افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے دہشتگرد گروہوں کی جانب سے افغان سرزمین استعمال کئے جانے پر شدید احتجاج کیاہے۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دفتر خارجہ میں افغان ناظم الامور کو طلب کیا،طلبی گزشتہ رات ساٹھ سے زائد دہشتگردوں کی جانب سے پاک فورسز پر حملے پر کی گئی۔ پاکستان نے دہشتگرد گروہوں کی جانب سے افغانستان کی

سرزمین استعمال کیئے جانے پر شدید احتجاج کیا۔۔گزشتہ رات دہشت گردوں نے پاک افغان سرحد پر باڑ نصب کرنیوالے اہلکاروں پر فائرنگ کی اور حملہ کیا۔دہشت گردوں کے حملے میں تین فوجی شہید اور سات زخمی ہوئے تھے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی کی نتیجے میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔پاکستان نے افغانستان سے اپنی سرزمین دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال نہ ہونے دینے کا مطالبہ کیا۔

The post افغان سرزمین سے دہشتگردوں کا حملہ،پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے افغانستان سے بڑا مطالبہ کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...