Pages

Tuesday, June 25, 2019

عوام مہنگائی اوربیروزگاری سے خودکشیوں پر مجبور! اراکین اسمبلی اور سینٹ کواسلام آباد سے اپنے آبائی حلقوں میں بذریعہ جہاز جانے کیلئے ہر مہینے25 بزنس کلاس کے ٹکٹس مفت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی اور سینٹ کے اراکین کو اپنے اپنے آبائی حلقوں میں جانے کیلئے ہر مہینے 25 بزنس کلاس کے ایئر ٹکٹس مفت میں دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ۔سینئر صحافی ساجد چوہدری کے مطابق مفت بزنس کلاس کے ٹکٹ فراہم کرنے کے ضمن میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے چیئرمین فارق ایچ نائیک کی زیر صدارت 6روزہ اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ کی

تنخواہوں اور مراعات سے متعلق بل میں ایک نئی ترمیم متعارف کروائی ہے جس میں قرا ردیا گیاہے کہ اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کو تنخواہوں اور مراعات کے ساتھ ساتھ ہر ماہ اپنے حلقے سے اسلام آباد تک سفر کیلئے بزنس کلاس کے 25 ہوائی ٹکٹ فراہم کئے جائیں گے ۔ایک طرف جہاں عوام مہنگائی اور بیروزگاری سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں ایسے حالات میں یہ فیصلہ مایوس کن ہے۔

The post عوام مہنگائی اوربیروزگاری سے خودکشیوں پر مجبور! اراکین اسمبلی اور سینٹ کواسلام آباد سے اپنے آبائی حلقوں میں بذریعہ جہاز جانے کیلئے ہر مہینے25 بزنس کلاس کے ٹکٹس مفت دینے کا فیصلہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...