Pages

Tuesday, June 25, 2019

بالی ووڈ میں رہنے کیلئے قابل اعتراض کام کرنیکا کہا گیا:نیرو

ممبئی(یواین پی)پنجابی گانے ‘لونگ لاچی’ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی بھارتی اداکارہ 38 سالہ نیرو باجوہ نے پہلی بار بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں قابل اعتراض کام کرنے کا کہا گیا۔خیال رہے کہ نیرو باجوہ نے اداکاری کا آغازبالی ووڈ فلموں سے 1998 میں کیا تھا اور ان کی پہلی فلم ‘میں سولہ برس کی’ تھی۔ میڈیا کے مطابق اپنی نئی پنجابی

فلم کی تشہیر کے موقع پر ایک انٹرویو کے دوران نیرو باجوہ نے کسی کا نام لیے بغیر بتایا کہ جب وہ بالی ووڈ میں کام کرنے لگی تھیں تو ان سے نامناسب کام کا مطالبہ کیا گیا۔اداکارہ نے وضاحت کی کہ اگرچہ پوری بالی ووڈ انڈسٹری ایسی نہیں، تاہم انہیں ایک نامناسب تجربہ ہوا، جس وجہ سے انہوں نے بالی ووڈ میں مزید کام نہیں کیا اور انہیں اس بات پر کوئی دکھ نہیں کہ وہ اب بالی ووڈ کا حصہ نہیں۔

The post بالی ووڈ میں رہنے کیلئے قابل اعتراض کام کرنیکا کہا گیا:نیرو appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...