Pages

Monday, June 24, 2019

امریکی ڈرون کی فضائی خلاف ورزی سے کشیدگی بڑھی،ایران

تہران(این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا پر الزام عا ئد کیا ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی کو بڑھاوا دے رہا ہے اور اس کے فوجی ڈرون نے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس کے بعد خطے میں صورت حال کشیدہ ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ امریکیوں کی یہ نئی جارحیت

خطے میں ان کی جانب سے ایک نئی کشیدگی کا آغاز ہے۔ان کا اشارہ امریکا کے ڈرون کی جانب تھا۔انھوں نے کہا کہ یہ خطہ بہت ہی حساس ہے اور بہت سے ممالک کے لیے یہ اہمیت کا حامل ہے۔اس لیے ہم بین الاقوامی اداروں سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ ( ڈرون کے واقعے پر ) مناسب انداز میں ردعمل ظاہر کریں گے۔

The post امریکی ڈرون کی فضائی خلاف ورزی سے کشیدگی بڑھی،ایران appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...