Pages

Sunday, June 2, 2019

ججز کیخلاف دائر ریفرنس کس کی ایما پر دائر کیا گیا؟ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نام سامنے لے آئے،حیرت انگیز انکشافات

اسلا م آباد(آن لائن)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنس میں قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کو بھی نظر انداز کردیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے جج کے خلاف ریفرنس وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر

کی ایما پر دائر کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ریفرنس کو وزیراعظم اور صدر کے آفس سے نہیں بلکہ اٹارنی جنرل کے ذریعے سپریم جوڈیشل کونسل میں جانا چاہیے تھا۔سابق چیف جسٹس نے کہا کہ ظاہری طور پر اس کیس میں جو کمی دکھائی دیتی ہے اس میں وزیراعظم کے سوا کابینہ معاملے کا حصہ نہیں ہے۔انہوں نے باور کروایا کہ پارلیمانی نظام حکومت میں وزیراعظم اکیلے حکومتی معاملات کو نہیں چلا سکتے۔

The post ججز کیخلاف دائر ریفرنس کس کی ایما پر دائر کیا گیا؟ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نام سامنے لے آئے،حیرت انگیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...