Pages

Sunday, July 28, 2019

پاکستان تحریک انصاف کی نئی تنظیم سازی پر اختلاف سامنے آنے لگے، پی ٹی آئی کے اہم رہنما عمر ڈار پارٹی عہدے سے مستعفی

گوجرانوالہ(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی نئی تنظیم سازی پر اختلاف سامنے آنے لگ گئے ہیں۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ڈار کو نئی تنظیم سازی میں گوجرانوالہ ڈویڑن کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل بنایا گیا تھا جبکہ اس سے قبل وہ سینڑل پنجاب کے صدر اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل

رہ چکے ہیں۔ عمر ڈار اس عہدے پر ناخوش تھے۔ عمر ڈار کو پارٹی کے مرکزی عہدوں پر رہنے کے بعد گوجرانوالہ ڈویڑن کا عہدے پر تنزلی پر اعتراض ہے۔ عمر ڈار نے اپنا استعفیٰ پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی کو بجھوا دیا ہے۔استعفے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار نے کہا کہ میں عمران خان کے سپاہی کے طور پر پارٹی کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتا رہوں گا۔

The post پاکستان تحریک انصاف کی نئی تنظیم سازی پر اختلاف سامنے آنے لگے، پی ٹی آئی کے اہم رہنما عمر ڈار پارٹی عہدے سے مستعفی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...