Pages

Sunday, August 4, 2019

اداکار ببو برال کی بیٹی کا شوہر پر تشدد کا الزام

لاہور(این این آئی) اداکار ببوبرال کی بیٹی مریم برال نے اپنے شوہر ساقی خان کے خلاف مبینہ تشدد کے الزام میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرادی۔ پاکستان کے نامور مزاحیہ اداکار مرحوم ببو برال کی 20 سالہ بیٹی مریم برال نے لاہور کے تھانہ اقبال ٹاؤن میں اپنے شوہر ساقی خان کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست جمع کروائی ہے۔ درخواست میں مریم نے اپنے شوہر پر الزام

لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ساقی خان ان پر تشدد کرتا ہے اور تشدد کے باعث وہ اپنا نومولود بیٹا بھی گنوا بیٹھی ہے۔ جب کہ تشدد کی وجہ سے ان کے چہرے اور بازو پر تشدد کے نشانات بھی آئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں درخواست موصول ہو گئی ہے جس پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ مریم اور ساقی خان کی شادی پچھلے سال مارچ کے مہینے میں ہوئی تھی۔

The post اداکار ببو برال کی بیٹی کا شوہر پر تشدد کا الزام appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...