Pages

Tuesday, September 3, 2019

مراکش،سیلابی ریلا فٹ بال گرائونڈ میں داخل ، 8 افرادہلاک

رباط(این این آئی)مراکش میں حکام نے سیلاب میں بہہ جانے والے ایک شخص کی لاش ملبے سے نکالی ہے جس کے بعد گذشتہ ہفتے سیلابی ریلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہناتھا کہ سیلابی ریلا گذشتہ ہفتے ملک کیجنوبی علاقوں میں ایک کھیل کے گرائونڈ میں داخل ہوگیا جس

کے نتیجے میں کم سے کم 7 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔بدھ کو تارودانت شہر کے نواحی علاقے تزیرت میں ایک فٹ بال گرائونڈ میں دو مقامی ٹیموں کے درمیان فٹ بال کا میچ جاری تھا کہ اچانک سیلابی ریلا گرائونڈ میں داخل ہوگیا۔ حکام نے بتایا تھا کہ سیلابی ریلے میں 7 افراد بہہ گئے تھے۔ مہلوکین میں ایک 17 سالہ لڑکا جب کہ چھ معمر افراد شامل ہیں۔

The post مراکش،سیلابی ریلا فٹ بال گرائونڈ میں داخل ، 8 افرادہلاک appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...