Pages

Wednesday, September 4, 2019

وینس فلم فیسٹول میں فلم ’’جوکر‘‘ نے دھوم مچا دی

نیویارک (این این آئی)وینس فلم فیسٹیول میں ہالی ووڈ کی نئی سپر ہیرو کرائم ہارر فلم ’’جوکر‘‘ نے دھوم مچا دی ہے۔ فلم فیسٹیول میں فلم جوکر کے پریمیئر کے بعد حاضرین نے کھڑے ہو کر8 منٹ تک داد دی، اداکار ہواکین فینکس کی پرفارمنس کو بھی خوب سراہا۔ناقدین نے فلم جوکر کو ماسٹر پیس قرار دے دیا۔ٹوڈ فلپس کی ہدایات میں بننے والی فلم کی کہانی ایک اسٹینڈ اَپ کامیڈین کے

گرد گھومتی ہے جو حالات و واقعات سے پریشان ہو کر جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیتا ہے اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات لوگوں کو حیران و پریشان کر دیں گے۔فلم میں ہالی ووڈ اداکار جوا کوائین فیونکس مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں رابرٹ ڈی نیرو، زیزی بیٹس، بِل کیمپس، فراسنسزکونروئے اور بریٹ کولن سمیت کئی فنکار موجود ہیں۔

The post وینس فلم فیسٹول میں فلم ’’جوکر‘‘ نے دھوم مچا دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...