Pages

Thursday, September 26, 2019

لاہور کے پروڈیوسرز نے اداکارہ ہما علی کوسرخ جھنڈی دکھا دی

لاہور( این این آئی)لاہور کے پروڈیوسرز نے اداکارہ ہما علی کو اپنے اسٹیج ڈراموںمیں کاسٹ میںشامل کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد اداکارہ لاہور سے باہر دوسرے شہروں میں اداکاری کر رہی ہیں ۔ذرائع کے مطابق اداکارہ اور لاہور میں اسٹیج ڈرامہ کرنے والے بعض پروڈیوسرز کے درمیان ناراضگی چل رہی ہے جس کے بعد انہیں

لاہور میں پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈراموں میں کاسٹ نہیں کیا جارہا ۔ اداکارہ لاہور میں کام نہ ملنے کی وجہ سے گزشتہ تین ماہ سے لاہور سے باہر دوسرے شہروں میں پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈراموںمیں پرفارم کر رہی ہیں۔ اداکارہ ہماعلی 27ستمبر کو ساہیوال میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ آئی لو یوساہیوال ‘‘ میں کام کریں گی۔

The post لاہور کے پروڈیوسرز نے اداکارہ ہما علی کوسرخ جھنڈی دکھا دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...