Pages

Monday, September 2, 2019

محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت منتقلی کی درخواست پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت کی سماعت بنوں سے پشاور منتقل کرنے کی درخواست مسترد ۔نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نےپی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت منتقلی کی درخواست کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل شمائل احمد بٹ نے عدالت میں

پیش ہوکر درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت منتقلی سے متعلق درخواست خارج کردی۔ محسن داوڑ اور علی وزیر نے کہا تھا کہ ان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت بنوں سے پشاور منتقل کی جائے۔ یاد رہے کہ پی ٹی ایم کے دونوں رہنماؤں کو شمالی وزیرستان میں خرقمر چیک پوسٹ واقعے کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا ۔

The post محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت منتقلی کی درخواست پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...